آئی سی سی بورڈ نے افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کیلئے جاری ڈویلپمنٹ پاتھ وے پروگرام برقرار رکھنے کی منظوری دیدی

منگل 14 جولائی 2026 17:00

آئی سی سی بورڈ نے افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کیلئے جاری ڈویلپمنٹ پاتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ نے ایڈنبرا میں منعقدہ سالانہ کانفرنس کے دوران افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کے لیے جاری ڈویلپمنٹ پاتھ وے پروگرام کو برقرار رکھنے کی منظوری دیتے ہوئے ان کی ترقی کے لیے ایک نئے روڈ میپ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس مقصد کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کو ازسرنو تشکیل دیا گیا ہے جسے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ 2030 تک افغان مہاجر خواتین کی ٹیم کو آئی سی سی کے کوالیفکیشن راستوں میں شامل کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرے۔

آئی سی سی بورڈ نے اپنے آزاد ڈائریکٹر ڈاکٹر روز ریواز اور آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی رکن سارہ کین کو بھی خصوصی ٹاسک فورس میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ وہ تین ممالک کے کرکٹ بورڈز کے موجودہ نمائندوں کے ساتھ مل کر پروگرام کی نگرانی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :