ہانیہ اور عاصم کی شادی کی خبریں زیر گردش، اداکارہ کا مبہم بیان

ہفتہ 27 دسمبر 2025 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2025ء) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیوں کی ایک گزشتہ برس کے آغاز میں عاصم اور میرب کی منگنی کا ختم ہونا ،حالیہ دنوں میں ہانیہ اور عاصم دونوں کی بڑھتی ہوئی قربتیں ہے۔حال ہی میں کرسمس کے موقع پر ہانیہ نے پوسٹ شیئر کی ہے جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ سنا ہے آپ شادی کرنے والی ہیں ۔صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی یہی سنا ہے۔

متعلقہ عنوان :