پریتی زنٹا کی فلم ’’لاہور 1947سائن‘‘13اگست کو ریلیز ہو گی

بدھ 6 مئی 2026 11:57

پریتی زنٹا کی فلم ’’لاہور 1947سائن‘‘13اگست کو ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عورت کو اس طرح کا لیبل دینا قابلِ قبول نہیں۔

(جاری ہے)

پریتی زنٹا نے اپنے ایکس اکائونٹ (ٹوئٹر)پر جاری چیٹ سیشن کے دوران ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں، جبکہ عورت کا مقام آپ کی زندگی اور دل میں ہوتا ہے۔

ان کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملی اور صارفین نے ان کے واضح اور باوقار موقف کو سراہا ہے۔اداکارہ کل ہو نا ہو اور ویر زارا جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے چیٹ سیشن میں اپنی آنے والی فلموں سے متعلق بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میری فلم لاہور 1947 سائن ایک محبت کی کہانی ہے جو تقسیم اور نفرت کے دور میں ترتیب دی گئی ہے۔پریتی زنٹا نے یہ بھی تصدیق کی کہ میری یہ فلم 13 اگست 2026 کو ریلیز ہو گی۔