گلوکارممتازعلی نے شادی بیاہ کا خصوصی گیت’’یارداویاہ‘‘ریلیز کردیا

پیر 29 دسمبر 2025 16:39

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2025ء) معروف فوک گلوکار ممتاز علی نے شادی بیاہ کا خصوصی گیت’’یاردا ویاہ‘‘ ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس گیت کو گذشتہ روز ان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاگیا۔اس ویڈیو گیت کی شاعری و کمپوزیشن ممتاز علی کی لکھی ہوئی ہے،اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے۔

اس کے ویڈیو ڈائریکٹر شاہد سونو ڈی اوپی فخر نواز اور ایڈیٹنگ ایم عمران نے کی ہے اس گانے کی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیا نے کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ ان کا یہ گیت خصوصی طورپر شادی بیاہ کے لیئے تیارکیاگیا ہے جس میں ملک کے معروف ماڈلزنے پرفارم کیا ہے ایک سوال کے جواب میں ممتاز علی نے بتایاکہ اس گانے کو یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل سائیٹس پر بیحد سراہاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ممتاز علی کا کہناتھا کہ انہوں نے نئے سال کی آمدسے قبل اپنے 8 میوزک ویڈیوز بھی تیار کرلیئے ہیں جو انشاء اللہ نئے سال کے آغاز پر یکے بعد دیگرے ریلیز کردئیے جائینگے۔ممتاز علی نے اپنے پرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ان کے گیت کو ٹک ٹاک پر بہت زیادہ سراہاہے اور اب تک 2 ملین سے زیادہ ویوز ہوچکے ہیں اور درجنوں ٹک ٹاک بن چکے ہیں ان کے اس پیار کو دیکھتے ہوئے میںمذید ویڈیوز بھی مکمل کررہاہوں۔

متعلقہ عنوان :