سیکرٹری لائیو سٹاک کی زیر صدارت جانوروں میں منہ کھراور پی پی آر کنٹرول پروگرام سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

پیر 29 دسمبر 2025 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2025ء) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں ادارہ خوراک و زراعت کے تعاون سے منہ کھر اور پی پی آر کنٹرول پروگرام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کی۔اجلاس میں(ایف اے او)پاکستان کی جانب سے مسٹر جیمز اوتھورو اور ڈاکٹر احتشام الحق خان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد جانوروں میں پائی جانے والی متعدی بیماریوں بالخصوص منہ کھر اور پی پی آر کے کنٹرول کے لیے جاری حکمتِ عملی کا جائزہ لینا اور محکمہ لائیو سٹاک اور (ایف اے او) کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک صوبہ پنجاب میں منہ کھر کی بیماری کے کنٹرول کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے (ایف اے او) سمیت بین الاقوامی اداروں کی دیرینہ تکنیکی اور عملی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے مویشیوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ منہ کھر کنٹرول کے لیے ضلع بہاولنگر میں ڈیزیز کنٹرول زون قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبہ بھر میں 15 ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔

ان اقدامات کا مقصد موثر ویکسینیشن، مربوط ڈیزیز سرویلنس اور بیماریوں پر قابو پا کر گوشت کی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منہ کھر اور پی پی آر کنٹرول پروگرام کی کامیابی کے لیے محکمہ لائیو سٹاک ہر ممکن تکنیکی تعاون فراہم کرتا رہے گا۔اجلاس میں (ایف اے او)حکام نے صوبائی سطح پر محکمہ لائیو سٹاک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منہ کھر کنٹرول سے متعلق قومی پالیسی نہایت اہم ہے، جس کے ذریعے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت ان بیماریوں پر مثر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ساتھ پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل توسیع، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈویژنل ڈائریکٹر ساتھ پنجاب اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے بھی شرکت کی۔