کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

سرد موسم کی مذکورہ لہر 3 تا 5 روز تک برقرار رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 1 جنوری 2026 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق 6 جنوری کو بلوچستان کی جانب سے سرد اور انتہائی سرد شمال مشرقی ہوائیں شہر کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔

(جاری ہے)

سردی کی لہر کے نتیجے میں کراچی کا کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے اور کم سے کم پارہ 8 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :