آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان

ہفتہ 3 جنوری 2026 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی11، قلات منفی06، اسکردومنفی05، گوپس، استورمنفی04، کالام، پاراچنار، سمنگلی منفی03، دیر اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔