نجی سکولز چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کھولنے پر سیل

بدھ 7 جنوری 2026 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2026ء) موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل ہی لاہور میں کئی نجی سکولز کھل گئے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی اسکولز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تین نجی سکولز کو سیل کر کے پرنسپلز کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق شاہدرہ، بیدیاں روڈ اور سبزہ زار پر سکولز سیل کیے گئے، خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے پرنسپلز کو طلب کرلیاگیا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کے مطابق چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کوئی نجی سکول نہیں کھلے گا، سکولز کھلے پائے گئے تو سی ای اوایجوکیشن ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :