سندھ زرعی یونیورسٹی اور اسریٰ یونیورسٹی کا جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹمز (GIS) کے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق
بدھ 7 جنوری 2026 19:33
(جاری ہے)
وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ یونیورسٹی زرعی تعلیم میں جدت، ڈیجیٹل تبدیلی اور بین الاقوامی معیار کی شراکت داریوں کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسریٰ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چانسلر اسریٰ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے کہا کہ AI اور GIS دنیا بھر میں تعلیم، تحقیق اور صنعت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور ان کا زراعت اور قدرتی وسائل کے انتظام میں استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی اور اسریٰ یونیورسٹی کے مابین تعاون سے طلبہ اور اساتذہ کو بہتر تعلیمی مواقع اور جدید تکنیکی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ دونوں اداروں نے باقاعدہ مذاکرات کے ذریعے تعاون کے خدوخال حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ مجوزہ مفاہمتی یادداشت علمی تبادلے، مشترکہ تعلیمی پروگرامز اور جدید تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، جو اعلیٰ تعلیم اور قومی ترقی کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔ اس موقع پر اسریٰ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر محمود الحسن مغل اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز افسر گل شیر لوچی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز سیکشن کا بھی دورہ کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں 35 ہزار اساتذہ کی انگلش پروفینسی ٹریننگ ملتوی
-
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا 2026 کی عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں پاکستان میں پہلا مقام
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے زیرِ اہتمام جدید آن لائن ہنر مندی کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے ،اوپن یونیورسٹی
-
آن لائن داخلہ پورٹل پر گیارہویں جماعت کے داخلوں کیلئے تقریبا 39 ہزار درخواستیں موصول
-
پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی ، امریکا پاکستان نالج کوریڈور پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کے تحت جی آر ای تربیت کے لئے درخواستیں طلب
-
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا‘ وزیر تعلیم پنجاب
-
ایچ ای سی نے ڈیٹا لیک سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے وا لی خبروں کی تردید کردی
-
ایچ ای سی نے ڈوئل ڈگری اور جوائنٹ ڈگری پروگراموں کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے ، ڈاکٹر نیاز احمد اختر
-
ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق آن لائن کر دیا ہے، ملک میں 282 جامعات کو ڈیجیٹلایز کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین ایچ ای سی
-
آربیٹ انسٹیٹیوٹ لاہور کے زیراہتمام موجودہ دور میں میڈیا کے کردار پر تقریب کا انعقاد
-
نیوٹیک کے تحت آئی بی ایم اور میٹا کے تعاون سے مفت بین الاقوامی آئی ٹی تربیتی پروگرام کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.