خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں سردی بڑھ گئی ، چند اضلاع میں برفباری کا امکان

پیر 12 جنوری 2026 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2026ء) پشاور شہر اور نواحی علاقے گہرے بادلوں کے لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بہت سرد رہنے جبکہ بالائی و پہاڑی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔بالائی دیر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بالائی سوات اور مانسہرہ کے اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :