صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، علاقائی موسمیات مرکز

منگل 13 جنوری 2026 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2026ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کی صورتحال متوقع ہے۔ تاہم ساحلی اضلاع اورماڑہ، حب اور لسبیلہ میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

ضلع اورماڑہ میں ہلکی بوندا باندی (Drizzle) متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔