زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ کیمپس کا 20واں سالانہ کانووکیشن

بدھ 28 جنوری 2026 16:51

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2026ء) زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ کیمپس کا 20واں سالانہ کانووکیشن سچل بینکوئٹ میں منعقد کیا گیا،جس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے 225 فارغ التحصیل طلبا کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی تھے۔ اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ (اکیڈمکس) ڈاکٹر محمد الطاف مکاتی سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں معیاری تعلیم، اخلاقی قیادت، جدت اور سماجی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ مسلسل ایسے گریجویٹس تیار کر رہی ہے جو تنقیدی سوچ، قیادتی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل ہیں۔ یہ کیمپس بالائی سندھ میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران مجموعی طور پر 15 میڈلز تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے دوران شاندار تعلیمی کارکردگی پر طلبا کو گولڈ اور سلور میڈلز سے نوازا گیاجبکہ چانسلر آنر رول میں شامل طلبا کو خصوصی اعزازات دیئے گئے۔

تقریب میں ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر زاہدہ ابڑو، وائس پریزیڈنٹ ایڈمن اینڈ ایچ آر امتیاز کاظی ، رکن بورڈ آف گورنرزقاسم علی سومرو ، ڈین مینجمنٹ سائنسزڈاکٹر لاکھی محمد ، ڈین کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر فراز جونیجو ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد عقیل اور ڈاکٹر شہزاد ہارون ،فیکلٹی ممبران، سٹاف، گریجویٹس، والدین، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد تعلیمی کارکردگی سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ کانووکیشن کی تقریب زیبسٹ لاڑکانہ کے سرکاری فیس بک پیج پر براہِ راست نشر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :