پی ایچ ای سی تنخواہوں میں 85 فیصد اضافہ تجویز

بدھ 28 جنوری 2026 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2026ء) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 75 سے 85 فیصد تک اضافے کی تجویز تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تنخواہیں 2017 سے منجمد تھیں، جن میں مجوزہ اضافے کے بعد پی ایچ ای سی کے ڈائریکٹر کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 7 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کی تنخواہ 6 لاکھ 47 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

تجویز کے مطابق دیگر سینئر عہدیداروں کی ماہانہ تنخواہیں بھی 4 سے 6 لاکھ روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

مالی اثرات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس اضافے سے صرف 114 ملازمین پر سالانہ 28 سے 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی باضابطہ منظوری کے بغیر آگے بڑھائی جا رہی ہے، جبکہ صوبائی حکومت کے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ای سی کے ملازمین پہلے ہی مختلف مراعات سے مستفید ہو رہے ہیں، جن میں 150 لیٹر ماہانہ فیول الاؤنس، طبی سہولیات اور سالانہ 20 فیصد اضافہ شامل ہے، جو بنیادی پے سکیل اور صوبائی بیوروکریسی کی تنخواہوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ سمجھی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :