ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی زون ایل والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

آٹھ جامعات کی ٹیمیں مدمقابل، افتتاحی میچ میں دیوان یونیورسٹی کامیاب، سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 28 جنوری 2026 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2026ء) ایچ ای سی کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی زون ایل والی بال چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جس میں کراچی کی آٹھ جامعات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شریک ٹیموں میں کراچی یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی، زیبسٹ یونیورسٹی، نذیر حسین یونیورسٹی، ضیاالدین یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، الکوثر یونیورسٹی اور دیوان یونیورسٹی شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ اسماعیل شاہ تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس دیوان یونیورسٹی حفیظ خان نے کہا کہ ایچ ای سی ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے اور طلبہ کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔مہمانِ خصوصی اسماعیل شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں بے پناہ کھیلوں کا ٹیلنٹ موجود ہے، اگر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر دیوان یونیورسٹی ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کریں گی۔چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں ضیاالدین یونیورسٹی اور دیوان یونیورسٹی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دیوان یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :