پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج پر سوشیالوجی کے 11 طلباء کے خلاف کارروائی

جمعرات 29 جنوری 2026 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2026ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 11 طلباء کے خلاف نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کے خلاف احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق طلباء نے یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

فیصلے کے تحت تین طلباء کو یونیورسٹی سے خارج جبکہ آٹھ طلباء پر جرمانے اور وارننگ عائد کی گئی ہیں۔یونیورسٹی سے خارج ہونے والے طلباء میں محمد آکاش شکیل (بی ایس سوشیالوجی)، راجہ وہاب نسیم (بی ایس سوشیالوجی) اور علی شیر (بی ایس سوشیالوجی) شامل ہیں۔ جرمانے اور وارننگ جاری کیے جانے والے طلباء میں ملائیکہ کامران، علیشہ اعظم، عیشہ شہزاد، علی حیدر، علی احمد، علی زید، عیشہ فاطمہ اور ارتقاء محمود (تمام بی ایس سوشیالوجی) شامل ہیں۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ متاثرہ طلباء کو سزاؤں کے خلاف 15 روز کے اندر وائس چانسلر کے سامنے اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔