ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں، خوراک اور ایندھن کی قلت، بجلی منقطع
جمعرات 29 جنوری 2026 20:32
(جاری ہے)
راستوں کی بندش کے باعث خوراک اور ایندھن کی قلت پیداہوگئی۔ کنٹرول روم حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ریلیف کے لیے ہیلی کاپٹر ہی واحد ذریعہ ہے۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا تاہم نیلم میں مرکزی شاہراہ برفانی تودہ گرنے کے باعث تاوبٹ تک بند ہے، نکیال کے 13 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔سوات کے بالائی علاقوں میں بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری دن بھر رہا دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ 30 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 3 فروری تک تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے 3 فروری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا بھی امکان ہے، ایک سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، 31 جنوری اور یکم فروری کو بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
25 سے 30 ستمبرتک بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ
-
لاہورسمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوار
-
این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
-
لاہور : موسلا دھار بارش ،متعدد علاقے زیر ِ آب، شاہراہوں پر پانی جمع
-
جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
-
این ڈی ایم اے کا آئندہ2سی3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار
-
موسلادھار بارش، مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں شروع
-
این ڈی ایم اے نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئی86 ٹن امدادی سامان کے حامل کمرشل چارٹرڈ طیارے کے انتظامات اور معاونت کی فراہمی
-
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل
-
پنجاب میں 23 اگست تک بارشوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.