پنجاب یونیورسٹی کے پرندے کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں‘پروفیسر ڈاکٹر محمد علی
جمعہ 30 جنوری 2026 17:40
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ اساتذہ کا کام صرف تدریس تک محدود نہیں ،بلکہ کتابوں کے ذریعے علم کو اگلی نسل تک منتقل کرنے میں بھی ان کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کا پھیلائو زراعت اور پرندوںکی افزائش کو متاثر کررہا ہے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں پائے جانے والے پرندوں کے حوالے سے معلوماتی تصنیف پر مصنفہ کو مبارک باد پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ محدود مالی وسائل کے باوجود پرندوں پر بہترین کتاب لکھنا اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ ہمارے اساتذہ تدریس کے ساتھ قدرتی ماحول کو محفوط بنانے کے لئے بھی کردار ادا کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں درختوں کی بہتات کے باعث گرمیوں میں بھی درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر آے آر شکور ی نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی دنیا کے خوبصورت تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوںنے یونیورسٹی میں پائے جانے والے پرندوں پر کتاب لکھنے کو اچھا آئیڈیا قرار دیا۔ ڈاکٹر نبیلہ روحی نے کہا کہ یہ کتاب پرندوں کی نسل کو محفوظ بنانے میں محققین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ڈاکٹر بشریٰ نثار خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پرندوں پر کتاب لکھنا ایک خواب تھا جو آج پورا ہوگیا۔ انہوں نے کتاب کے خدوخال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں 105اقسام کے پرندوںپر تفصیلی معلومات طلبہ اور محققین کے لئے دلچسپی کاباعث بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.