اسری یونیورسٹی حیدرآباد کا 23 واں کانووکیشن (کل) ہوگا ،محمد اسماعیل راہو مہمان خصوصی ہوںگے

جمعہ 30 جنوری 2026 17:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2026ء) اسری یونیورسٹی حیدرآباد کا 23 واں کانووکیشن کل بروز ہفتہ 31 جنوری 2026 کو اسری یونیورسٹی حیدرآباد کے مین کیمپس میں منعقد ہو گا، سندھ حکومت کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانووکیشن میں سال 2025 اور 2026 کے مجموعی طور پر 472 گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا جائے گا، اس موقع پر ایم بی بی ایس، ڈی پی ٹی، بی ڈی ایس، بی ایس این، بی بی اے، بی ای الیکٹریک انجینئرنگ، بی ای سول انجینئرنگ، بی ای سافٹ ویئر انجینئرنگ، بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ایمیکینیکل انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 12 طلبہ کو گولڈ میڈلز، 11 طلبہ کو سلور میڈلز اور 10 طلبہ کو برونز میڈلز سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :