پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 2 فروری 2026 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2026ء) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،سیالکوٹ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ اور گردونواح میں علی الصبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت9اور زیادہ سے زیادہ19سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح20فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 199فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ماڈل ٹائون میں 178، بیدیاں روڈ193، اے آر سی لاہور 195، برکی روڈ231،عسکری ٹین169،علامہ اقبال ٹا ئون209اورفیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں188 ریکارڈ کیا گیا۔