لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

بدھ 4 فروری 2026 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ22 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 165فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ماڈل ٹائون میں 226، بیدیاں روڈ 155،اے آر سی لاہور 177، برکی روڈ167،عسکری ٹین109،علامہ اقبال ٹا ئون 172 اور فیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں147ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔