پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 7 فروری 2026 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد،خشک اور جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8اور زیادہ سے زیادہ23سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح23فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح81فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ماڈل ٹائون میں 156، بیدیاں روڈ79، اے آر سی لاہور90، برکی روڈ86،عسکری ٹین52،علامہ اقبال ٹا ئون 127اورفیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں75ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔