جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرکالجیٹ میراتھون ریس
پیر 9 فروری 2026 20:09
(جاری ہے)
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرکالجیٹ میراتھون ریس کا انعقاد جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جسے شرکا اور اساتذہ کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا مقصد محض ڈگری کا حصول نہیں بلکہ متوازن شخصیت کی تشکیل ہے، اور یہ توازن اس وقت ممکن ہوتا ہے جب ذہنی نشوونما کے ساتھ جسمانی صحت پر بھی توجہ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور مثبت مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، جو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کی ضمانت بنتے ہیں۔ میراتھون ریس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک دوڑ نہیں بلکہ حوصلے، صبر اور خود اعتمادی کی علامت ہے۔ میراتھون ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ کامیابی رفتار میں نہیں بلکہ مستقل مزاجی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ زندگی بھی ایک میراتھون کی مانند ہے، جہاں ہر قدم اہم ہوتا ہے، ہر مشکل انسان کو مزید مضبوط بناتی ہے، اور کامیابی انہی افراد کا مقدر بنتی ہے جو ثابت قدم رہتے ہیں اور ہمت نہیں ہارتے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.