اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع

منگل 10 فروری 2026 20:30

اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے بھی 17 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ جاری طلبہ کی انرولمنٹ کی آخری تاریخ بھی 17 فروری مقرر ہے۔مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا قریبی ریجنل کیمپس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :