پنجاب یونیورسٹی کا 135واں کاجلسئہ عطائے اسناد 14فروری کو ہوگا

بدھ 11 فروری 2026 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2026ء) پنجاب یونیورسٹی کا 135واں جلسئہ عطائے اسناد 14، فروری 2026ء کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں انڈر گریجوئیٹ سیشن 2021-25، ایم ایس/ایم فل سیشن 2023-25اور پی ایچ ڈی سکالرز 2025کے مختلف شعبہ جات کے طلبائوطالبات کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جلسئہ عطائے اسناد کی فل ڈریس ریہرسل 13فروری بروز جمعہ کو صبح8:30بجے کانووکیشن ہال ، فیصل آڈیٹوریم، میں منعقد ہوگی اور 14فروری بروز ہفتہ صبح 8:30بجے کانووکیشن کی تقریب شروع ہوگی۔

ریہرسل میں شمولیت لازمی ہے جبکہ ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے طلبائوطالبات کو دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیں۔ دعوت ناموں کی عدم وصولی کی صورت میں کمپیوٹر ڈگری سیکشن، شعبہ امتحانات، پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس ، لاہور میں رابطہ کرکے وصول کئے جاسکتے ہیں ۔