آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری، مارچ میں انعقاد متوقع

جمعرات 12 فروری 2026 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2026ء) پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اور یہ امتحانات مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔محکمہ تعلیم نے امتحانی عمل کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے سپروائزری عملے کی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آن لائن سسٹم کے ذریعے 100 فیصد عملے کی بروقت تعیناتی کو یقینی بنائیں۔مزید براں امتحانی مراکز پر بارکوڈ سکیننگ کے لیے اینڈرائیڈ موبائلز استعمال کیے جائیں گے، اور عملے کی تعیناتی 14 فروری تک مکمل کی جائے گی تاکہ امتحانی عمل منظم اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :