سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا

نتائج کا اعلان یکم جون تک اور نویں کے نتائج کا اعلان 15 جون تک کردیا جائے گا

جمعرات 12 فروری 2026 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2026ء) سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا جب کہ نتائج کا اعلان یکم جون تک اور نویں کے نتائج کا اعلان 15 جون تک کردیا جائے گا جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے انٹر سال دوئم کے نتائج کا اعلان 15 جون کو اور سال دوئم کے نتائج کا اعلان 30 جون تک کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس بات کی منظوری محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی۔

اجلاس میں موسم سرما اور موسم گرما کی گزشتہ برس کی تعطیلات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ تعطیلات کا حتمی طور پر تعین کرنے کے لے ماہ اپریل میں محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس میں شجرکاری پر زور دیا گیا اور طے کیا گیا رواں موسم بہار میں تمام سرکاری و نجی او اسکول ایک بچہ ایک پودا مہم شروع شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :