کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے وفدکی کراچی پریس کلب آمد

نومنتخب قیادت کو مبارکباد، صحافی جمہوریت اورعوامی آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹرخالد شیر

ہفتہ 14 فروری 2026 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2026ء) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے وفد نے کراچی پریس کلب آمد پر نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور میڈیسن انچارج ڈاکٹر صدام صالح، اور جناح ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وقاص خان شامل تھیان موقع پر وفد نے کراچی پریس کلب کی نومنتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤںکا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا وفد نے کہا کہ صحافی معاشرے میں سچائی کو اجاگر کرنے، جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے اور عوامی شعور بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں طبی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دارانہ صحافت عوامی مسائل کو نمایاں کرنے اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی احترام اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ طبی برادری اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت ضروری ہے۔