خواتین یونیورسٹی کی طالبہ نے ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے باکسنگ میں گولڈمیڈل حاصل کرلیا

پیر 16 فروری 2026 17:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2026ء) خواتین یونیورسٹی کی طالبہ نے ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے باکسنگ میں گولڈمیڈل حاصل کرلیا۔ ترجمان کے مطابق خواتین یونیورسٹی کی طالبہ طیبہ منصب نے کھیلتا پنجاب سی ایم پنجاب پنک گیمز 2026 میں باکسنگ کے 75 کلوگرام مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ طیبہ منصب نےپہلے ڈویژن کی سطح پر ٹیم میں سلیکشن کا اعزازحاصل کیا ۔

بعدازں ، انہوں نےلاہور میں ہونےو الی گیمز میں ملتان اور ویمن یونیورسٹی کا نام روشن کیا اورچیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔اس نمایاں کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے نے طیبہ منصب کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ جامعہ میں طالبات میں قوت، نظم و ضبط اورخود اعتمادی کو فروغ دیا جا رہا ہے یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ کھیلوں کے شعبے میں بھی طالبات کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی، طیبہ منصب آئندہ مقابلوں میں بھی اسی جذبے اورعزم کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتی رہیں گی ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار نے بھی انہیں جامعہ آمد پر خوش آمدید کہا اورگولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس کامیابی کوجامعہ اورملتان ڈویژن کے لیے باعثِ فخر قراردیتے ہوئے کہا کہ طیبہ منصب نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے دیگر طالبات کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ڈائریکٹر اسپور ٹس ڈاکٹر رائمہ نذر نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کی کھیلوں کے میدان میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کا مظہر قرار دیا اورکہا ہے کہ یہ کامیابی ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات کے لیے ایک روشن مثال اور باعثِ تحریک ہے۔

متعلقہ عنوان :