انٹر کالجز ڈگری سپورٹس فیسٹیول ،گورنمنٹ کالج پشاور نے جنرل ٹرافی جیت لی

پیر 16 فروری 2026 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2026ء) انٹر کالجز ڈگری سپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوئی اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی شریف حسین اور سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ‘صدر سپورٹس کمیٹی ڈاکٹر سریر الدین‘پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ ‘ڈاکٹر عتیق اللہ‘ ڈاکٹر عبدالرشید‘ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘نتائج کے مطابق فٹبال میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل نے پہلی‘گورنمنٹ کالج پشاور نے دوسری جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹس یونیورسٹی آف پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ہینڈ بال کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی‘گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘سکواش کے مقابلوں میں ایڈورزڈ کالج پشاور نے پہلی‘گورنمنٹ کالج پشاور نے دوسری اور سپیرئر سائنس کالج نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی‘ٹیبل ٹینس ٹرافی گورنمنٹ کالج پشاور نے جیت لی ‘ایڈورڈز کالج کی ٹیم رنر ازپ رہی جبکہ قائداعظم کالج آف کامرس کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘تھرو بال کے مقابلے گورنمنٹ کالج پشاور کے نام رہے‘سپیرئیر سائنس کالج کی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی‘والی بال کے مقابلوں میں بھی گورنمنٹ کالج پشاور کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا‘سپیرئیر سائنس کالج کی ٹیم دوسرے اور گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ‘ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور کے ایتھلیٹس نے میدان مار لیا جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹس یونیورسٹی آف پشاور کی ٹیم رنر اپ اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنس جمرود کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ‘پوائنٹس پوزیشن کے اعتبار سے گورنمنٹ کالج پشاور 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے‘گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور 13 پوائنٹس کیساتھ دوسرے جبکہ ایڈورڈز کالج پشاور آٹھ پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہاگورنمنٹ کالج پشاور کو جنرل ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ محمد دانیال شاہد کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیا گیا