میٹرک اور انٹر کے پریکٹیکلز لینے کا طریقہ کار تبدیل

منگل 17 فروری 2026 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2026ء) تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز لینے کے طریق کار میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں تاکہ امتحانات میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔نئے نظام کے تحت پریکٹیکل کا تحریری حصہ اب امتحانی مرکز کی بجائے بورڈ کے مارکنگ سنٹر میں چیک ہوگا اور ایگزمینر صرف عملی امتحان کے نمبر دینے کے مجاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

پریکٹیکل امتحان اب پچاس فیصد عملی اور پچاس فیصد تھیوری پر مشتمل ہوگا جس سے ایگزمینر صرف عملی پرفارمنس کے نمبر دیں گے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ نے بتایا کہ اس نئے نظام سے امیدواروں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوگا اور امتحانی سنٹرز میں مارکنگ کے دوران ہونے والے فرق کو ختم کیا جا سکے گا۔پنجاب بھر میں ہر سال تقریباً 48لاکھ امیدوار امتحان دیتے ہیں جن میں سے 9لاکھ امیدوار لاہور سے امتحان دیتے ہیں۔ نئے پریکٹیکل سسٹم کے تحت امیدواروں کے نتائج میں درستگی اور شفافیت آئے گی۔میٹرک کے نئے ڈیٹ شیٹ تین روز کے اندر جاری کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :