کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم و دہم کی جوابی کاپی تبدیل کر دی

بدھ 18 فروری 2026 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2026ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات برائے سال2026 جماعت نہم و دہم کی جوابی کاپی تبدیل کر دی۔بورڈ کے مطابق جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال2026 OMR (E Answerbook) کاپی پر لیا جائے گا، اس سلسلے میں بورڈ نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی کاپی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے، تمام اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کے بہترین مفاد میں اس کاپی کو ڈان لوڈ کر کے نہم و دہم جماعت کے طلبہ کو اس پر پریکٹس کرائیں۔بورڈ کے مطابق پریکٹس کے سبب جب طلبہ سالانہ امتحان میں پرچہ کریں تو انہیں کاپی کا ٹائٹل صفحہ پر کرنے اور اندر سوال و جواب حل کرنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :