پنجاب کے کسی بھی تعلیمی بورڈ میں تاحال مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہ ہو سکی

جمعرات 19 فروری 2026 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2026ء) پنجاب کے کسی بھی تعلیمی بورڈ میں تاحال مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہ ہو سکی ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دو ماہ قبل چیئرمین اور سیکرٹری بورڈز کی بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھیںلیکن تاحال بھرتیوں کا عمل مکمل نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور سیکرٹری کے عہدوں کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی مکمل ہو چکی ہے لیکن اب تک انٹرویوز منعقد نہیں کیے جا سکے۔

چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر کے عہدوں کیلئے تقریباً1500 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں 27 مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہونے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر تعلیمی ماہرین نے فوری طور پر مستقل چیئرمین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :