پنجاب تعلیمی بورڈز کی میٹرک ، نہم عارضی ڈیٹ شیٹ جاری

جمعہ 20 فروری 2026 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2026ء) پنجاب تعلیمی بورڈز نے صوبے بھر میں میٹرک اور نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کا انعقاد مقررہ شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا۔ پہلے روز عربی اور تاریخ کا پرچہ لیا جائے گا، جبکہ آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی کا منعقد کیا جائے گا۔

امتحانی مراکز اور اوقات کار سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔اسی طرح نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔ پہلے روز عربی اور تاریخ کا پرچہ لیا جائے گا، جبکہ آخری پرچہ 6 مئی کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔بورڈ حکام نے طلبہ اور والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عارضی ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی منصوبہ بندی کریں۔

(جاری ہے)

مزید برآں طلبہ کو تاکید کی گئی ہے کہ امتحانی مراکز میں وقت کی پابندی یقینی بنائیں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں۔تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ عارضی ڈیٹ شیٹ جاری ہونے سے طلبہ کو اپنی تیاری منظم کرنے میں سہولت ملے گی، جبکہ حتمی شیڈول بورڈ کی جانب سے باقاعدہ منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :