حکومت کا میٹرک ،انٹر فیل طلبہ کے لیے فری اسکل ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 فروری 2026 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2026ء) پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹر کے فیل طلبہ کے لیے فری اسکل ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایسے طلبہ کو ہنر مند بنا کر روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔حکومت نے تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیل طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے مفت اسکل کورسز سے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مفت ہنر سکھائے گا۔طلبہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے مختلف فری اسکل کورسز میں داخلہ لے سکیں گے۔ بورڈ حکام کو سوشل میڈیا پر پروگرام کی بھرپور تشہیر کرنے اور عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ اس پروگرام پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کی طرف راغب کیا جا سکے۔