پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے، جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے امکان

ہفتہ 21 فروری 2026 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، تا ہم شمال مشرقی اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے ،جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور دوپہر کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تا ہم جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13اور زیادہ سے زیادہ27سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح27فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 158فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 159، اے آر سی لاہور226 ، ڈی ایچ اے فیز فا ئیو156 برکی روڈ169،عسکری ٹین99،علامہ اقبال ٹا ئون 166اورسی ای آر پی آفس میں163ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔