مسلم کانفرنس ایک بار پھر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئے گی ،رہنماء مسلم کانفرنس

بدھ 25 فروری 2026 13:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2026ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے میر پور مسٹ یونیورسٹی میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن باڈی تشکیل دیتے ہوئے عہدیداران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، سردار عثمان صدر ، علی شیر گیلانی سینئرنائب صدر ، حیدر شفیق جنرل سیکرٹری ، مرزا محسن جرال آرگنائزر ،علی رجب عباسی نائب صدر ، جواد مظہر نائب صدر ، قمر ضمیر نائب صدر ، سمیع الحق عباسی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، دائود مظفرڈپٹی آرگنائزر ، انیس الرحمان سیکرٹری مالیات ، مرزا ثوبان جرال سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا نامزد ہوئے ہیں مسلم کانفرنس سٹوڈنٹس فیڈریشن ، جماعتی عہدیداران و کارکنان کی جانب سے مبارکباد ، امید ظاہر کی گئی کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن متحرک مزید مضبوط کرنے سمیت جماعت کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور ایک بار پھر مسلم کانفرنس ایک نئی قوت کے ساتھ سامنے آئے گی ۔

(جاری ہے)

میرپور سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں آل جموںوکشمیر کے صدر سردار عتیق احمد خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء نے نوٹیفکیشن جاری کرکے آئندہ مدت کے لئے ایم ایس ایف کے درج ذیل عہدیدران کا اعلان ہے ۔