اسد محمود کی پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل
جمعرات 26 فروری 2026 16:49
(جاری ہے)
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتنے کم مارجن میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 95(5) کے تحت پورے حلقے کی دوبارہ گنتی لازمی تھی، مگر ریٹرننگ افسر نے صرف محدود پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کرائی۔
مزید برآں اپیل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جزوی دوبارہ گنتی کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ پیپرز غائب ہو گئے، جن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 24، 152 اور 307 شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 127 بیلٹ پیپرز اپیل کنندہ کے اور 307 بیلٹ پیپرز کامیاب امیدوار کے متعلق غائب پائے گئے۔ ساتھ ہی مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 5,117 بتائی گئی جو انتخابی نتیجے کے مقابلے میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں مکمل جانچ اور فرانزک معائنہ ناگزیر تھا۔درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز عوامی مینڈیٹ کا اصل ثبوت ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فارم 45، 47 اور 49 ثانوی نوعیت کی دستاویزات ہیں۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے دی گئی وضاحت کہ بیلٹ پیپرز دیگر تھیلوں میں رکھے گئے تھے اور سیل شدہ مواد کو مجاز افسران کے ساتھ کھولا گیا، عدالت کے بغیر قابل قبول نہیں ہو سکتی۔اسد محمود نے کامیاب امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو بھی چیلنج کیا ہے، مؤقف اختیار کیا ہے کہ اثاثوں، واجبات اور انتخابی اخراجات کے بارے میں مکمل اور درست معلومات نہیں فراہم کی گئیں جو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 60، 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا یکم دسمبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور پورے حلقے کی دوبارہ گنتی، انتخابی مواد کی مکمل جانچ اور دیگر مناسب ریلیف فراہم کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.