سابق چیف جسٹس کیخلاف فتویٰ کیس،کالعدم ٹی ایل پی رہنماؤں کو 32 اور 36 سال قید کی سزا

پیر 2 مارچ 2026 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2026ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے سے متعلق 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مولانا طاہر سیفی کے خلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج تھا، جس پر سابق چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا الزام تھا۔دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم ریاض کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا قصور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔