گورنمنٹ کالج ساہیوال میں الومنائی ایسوسی ایشن کی سالانہ ری یونین تقریب 28مارچ کو ہوگی

جمعرات 5 مارچ 2026 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2026ء) گورنمنٹ کالج ساہیوال الومنائی ایسوسی ایشن کی سالانہ ری یونین تقریب 28مارچ بروز جمعرات گورنمنٹ کالج ساہیوال میں منعقد ہو گی ۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد وٹو کی میزبانی میں ری یونین تقریب میں کالج کے سابق طالب علم وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ بطور مہمانِ خصوصی اورگورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد بطور مہمانِ اعزاز شرکت کر ینگے۔

جی سی ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی مجیب الرحمان شامی، سرپرست اور وائس پرنسپل ڈاکٹر افتخار شفیع، صدر ایلومنائی میاں عاطف محمود ، سینئر نائب صدر سعیدآسی ، نائب صدور میاں بابر فرید وٹو، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم، میاں انجم طفیل بھدال، ارکانِ گورننگ باڈی سجاد میر، ریاض مسعود اور دیگر عہدے داران ری یونین تقریب میں شمولیت کے لیئے جی سی ساہیوال کے سابق طلبہ سے رابطے کر رہے ہیں جن میں اعلی عدلیہ کے سابق ججز، سابق اور موجودہ بیوروکریٹس اورمعروف سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس عشائیہ تقریب کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔ تقریب کے موقع پر جی سی ساہیوال کے مجلہ ’’ساہیوال‘‘کی رونمائی بھی ہوگی جبکہ اس تقریب میں مشاعرہ اور ہلکے پھلکے ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :