عالمی مارکیٹ میں پام آئل مہنگا، مقامی گھی اور تیل کے نرخ بڑھنے کا خدشہ

مقامی سطح پر خوردنی گھی ،تیل کے نرخ 20سے 30روپے بڑھنے کا خدشہ

پیر 9 مارچ 2026 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2026ء) عالمی مارکیٹ میں خام پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھاگیا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی محسوس ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں پام آئل کے نرخ میں 75ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 1100ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئے ہیں، 26فروری کو پام آئل کا نرخ 1025ڈالر فی ٹن تھا، فیوچر ٹریڈنگ میں بھی مسلسل تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس کے نتیجے میں مقامی سطح پر خوردنی گھی اور تیل کے نرخ 20سے 30روپے فی کلو تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔پاکستان اپنی پام آئل کی تقریباً 70سے 80فیصد ضرورت درآمد سے پور ی کرتا ہے، اس لیے عالمی مارکیٹ میں اضافہ براہِ راست مقامی صارفین پر اثر ڈال سکتا ہے۔