آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 17 مارچ 2026 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، جھنگ، نورپورتھل، گجرات، گوجرانوالہ، بہائوالدین، سرگودھا ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، جھنگ، نورپورتھل اور جوہرآباد میں بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی جبکہ دیگراضلاع میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ26سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح24فیصدریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 75فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 69، برکی روڈ75،عسکری ٹین49، علامہ اقبال ٹاون 86،ڈی ایچ اے فیز فائیو 66،کنٹونمنٹ 62،ماڈل ٹا ئون 81اورسی ای آر پی آفس میں 88ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔