پنجاب یونیورسٹی لیکچرار کا اعزاز

منگل 24 مارچ 2026 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2026ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے لیکچرار حافظ فواد علی کو فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہونے والے "EELISA One Night to Innovate" ،ایونٹ کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے اوراخراجات کے لیے مسابقتی بنیادوں پر 1000 یورو کی گرانٹ بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تقریب، جس کی میزبانی EELISA یورپی یونیورسٹی الائنس کر رہا ہے، دنیا بھر سے ممتاز اساتذہ، طلبہ اور اختراع کاروں کو ایک جگہ جمع کرتی ہے، جہاں وہ ایک رات پر مشتمل سخت مقابلے میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے مطابق مؤثر حل تیار کرتے ہیں۔

شرکاء مشترکہ طور پر جدید اور انقلابی خیالات پیش کرتے ہیں جن کا جائزہ اعلیٰ سطحی جیوری لیتی ہے، جبکہ انہیں بین الاقوامی شراکت داروں کی معاونت بھی حاصل ہوتی ہے۔فواد علی کا انتخاب نہ صرف ان کی پائیدار اختراع کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ ان کی شرکت انفرادی صلاحیتوں کی عکاسی کے ساتھ ساتھ ملک کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں پائیداری پر مبنی تحقیق اور کاروباری سوچ کے فروغ کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔