یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان بھر میں قومی پرچموں کی بہار

صوبے بھر میں جوش و جذبے سے بھرپور تقریبات، ریلیاں نکالی گئیں

منگل 24 مارچ 2026 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2026ء) یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان بھر میں قومی پرچموں کی بہار، شہر شہر نگر نگر پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

یومِ پاکستان پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ انتظام صوبے بھر میں جوش و جذبے سے بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، پرچم کشائی کی پروقار تقریبات میں قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور ملک کی ترقی، امن و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر شہریوں نے پاکستان کے تحفظ، خودمختاری اور استحکام کیلئے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا، بلوچستان کے علاقوں سوئی، بارکھان، اوستا محمد، چاغی، کوہلو، چمن، جعفرآباد، دالبندین میں بھی پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔بلوچستان کے عوام نے یومِ پاکستان کے موقع پر متحد اور مضبوط ہونے کا ثبوت دے کر دشمن کو دوٹوک پیغام دے دیا۔