کوہاٹ، میٹرک امتحانات کے پرامن انعقاد ،نقل کی روک تھام کے سلسلے میں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 27 مارچ 2026 22:25

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2026ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے زیر اہتمام شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پرامن انعقاد اور نقل کی مؤثر روک تھام کے سلسلے میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آرپی او کوہاٹ عرفان طارق کے علاوہ کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران نے شرکت کی۔

کوہاٹ بورڈ کے کنٹرولر نے اجلاس میں امتحانات کی انتظامی تیاریوں، امتحانی مراکز اورنگران عملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ و طالبات کو پرامن اور نقل سے پاک ماحول فراہم کیا جائے گا۔کمشنر کوہاٹ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں پُرسکون ماحول، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، صاف پانی، صفائی ستھرائی اور کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے اندر اور باہر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ نقل کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ نقل کے لیے استعمال ہونے والی پاکٹ گائیڈز کے خلاف بروقت قانونی کارروائی بھی کی جائے اور پرچوں کی محفوظ اور بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :