لاہور ہائیکورٹ،تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےخلاف درخواست عدم پیشی پر مسترد

منگل 31 مارچ 2026 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی بہو تحریم الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس انوار حسین نے درخواست پر سماعت کی۔ منگل کو سماعت پر درخواست گزار اور ان کے وکیل میں سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔