چھت گرنے کے اندوہناک واقعے پر آئی پی پی رہنماؤں کی تعزیت، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی

پیر 6 اپریل 2026 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2026ء) جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمودنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 میں گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے خاندان سے اظہار تعزیت کیلئے پیر کو ان کے قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اور مرحومین کے ایصال ثوب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی پی پی رہنماؤں نے حلقے کی مختلف یوسیز کا بھی دورہ کیا اور فوت ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس دوران ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر پنجاب میاں جنید ذوالفقار، صدر راوی ٹاؤن ملک احمد حسن، جنرل سیکرٹری راوی ٹاؤن امجد رفیق، سینئر نائب صدر راوی ٹاؤن اکرام اللہ جٹ،صدر راوی ٹاؤن شعبہ خواتین شگفتہ، وارث گجر، شاہد محمودو دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ حلقہ این اے 117میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے کوارڈینیٹر میاں خالد محمودنے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا ئیں کی۔

(جاری ہے)

یوسی19 ظفر پارک میں گھر کی چھت گرنے کے اندوہناک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رہنما آئی پی پی میاں خالد محمو کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار اور دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے یوسی 3 جیاموسی میں حاجی اللہ رکھا مغل، مسلم کالونی میں ثاقب شاہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یوسی23 کھوکھر پنڈ میں چوہدری طفیل گھمن کی وفات پر اور یوسی 17 میں پارٹی کی خاتون رہنما بشری بی بی کے بیٹے کی وفات پربھی اظہار افسوس کیا اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔