میٹرک امتحانات ،ضلعی انتظامیہ پشاورکے افسران کا مختلف علاقوں میں قائم امتحانی مراکز دورہ

جمعرات 9 اپریل 2026 17:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2026ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے حالیہ میٹرک امتحانات کے دوران مختلف علاقوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد امتحانات کے شفاف، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے تاکہ طلبہ کو ایک محفوظ، بااعتماد اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انتظامی افسران نےمختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی عملے، نگرانوں اور دیگر متعلقہ سٹاف سے ملاقات کی، امتحانی سہولیات کا جائزہ لیااور انتظامی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کے مطابق نقل کے مکمل خاتمے اور امتحانات کے منصفانہ انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تعلیم قوم کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اور ہمارا ہدف یہی ہے کہ ہر طالبعلم کو ایک ایسا نظام فراہم کیا جائے جو مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہو۔

متعلقہ عنوان :