اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پرچوں کی ای مارکنگ کے ذریعے جانچ کیلئے اہل اور خواہشمند اساتذہ کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا

جمعرات 9 اپریل 2026 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2026ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے سائنس (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل)کے فزکس، کیمسٹری، میتھ، زولوجی، بوٹنی اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں کی ای مارکنگ کے ذریعے جانچ کیلئے اہل اور خواہشمند اساتذہ کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ مضامین کے پروفیسرز /اساتذہ جو ای مارکنگ کے اس جدید اور شفاف نظام کے تحت جانچ کے عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند ہوں وہ درج ذیل لنک کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :