فی تولہ سونے کے بھائو میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھائو30ڈالراضافے سی4753 ڈالرفی اونس ہوگیا

جمعہ 10 اپریل 2026 16:17

فی تولہ سونے کے بھائو میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2026ء) ملک بھر میں جمعہ کو فی تولہ سونے کے بھائو میں3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق تین ہزار روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھائو 2572روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہوگیاہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھائو30 ڈالراضافے سی4753 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔