بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 14اپریل سے شروع ہونگے

ہفتہ 11 اپریل 2026 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2026ء) بلوچستان میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات 14اپریل سے شروع ہونگے، امتحانات میں کل 98ہزار680 امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا 14 اپریل کو لائبریری سائنس کا پرچہ ہوگا جبکہ امتحانات 9مئی تک جاری رہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امتحانات کیلئے صوبے بھر میں257امتحانی مرکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 117لڑکوں کیلئے ،85لڑکیوں کیلئے اور 55سنٹرز مشترکہ قائم کئے گئے ہیںان سنٹروں میں 770 امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے دوسری جانب محکمہ داخلہ امتحانی اوقات کے دوران صوبہ بھر کے تمام امتحانی مراکز کے 100 گز کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے، غیر مجاز اجتماعات اور امتحانات کے پرامن انعقاد میں خلل ڈالنے والی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :